منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کے انٹرویو کے بعد ٹی وی اینکر ندیم ملک کو دھمکی آمیز کالز، فون نمبرز بھی سامنے آگئے

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) سینئر صحافی اور اینکر پرسن ندیم ملک کو سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے انٹرویو کے بعد سے دھمکی آمیز پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔صحافی ندیم ملک نے بتایا کہ جس دن انہوں نے اسحاق ڈار کا انٹرویو کیا اور پاکستانی عوام کے سامنے کچھ انکشافات کیے تو اس کے بعد سے امریکہ کے دو مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز پیغامات آنا شروع ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ جن نمبر سے کال آرہی ہیں وہ دونوں نمبرز یہ ہیں۔ 0012019364398، 0012019364954۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس ہے جب کہ امریکن ایمبیسی بھی یہاں موجود ہے وہ اس سارے معاملے کی چھان بین کریں۔ سینئر صحافی نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی بھی اس جانب توجہ مبذول کرائی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ کسی موٹو اور پدو سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے آئندہ بھی دھمکیاں دینے کی کوشش کر کے دیکھ لیں وہ ان دھمکیوں پر بھی لائیو پروگرامات کر کے اْن کا جواب دیں گے۔پاکستان کی اکانومی کو نقصان پہنچانے والوں کی حقیقت سامنے لاتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے کرپٹ لوگوں کے خلاف آئندہ بھی سرکاری اعدوشمار کے ساتھ عوام تک پہنچاتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ اسٹیو جابز کے نام کو لوگ اسٹیل جابز کے نام سے یار کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے لوگوں کی نوکریاں چرا لی تھیں اور اگر ہمارے حکمرانوں اور ذمہ داروں کی غیر مناسب کارکردگی رہی تو اسے عوام کے سامنے لایا جاتا رہے گا۔ صحافیوں کو دھمکیوں اور نقصان پہنچانے کا معاملہ کوئی نئی بات نہیں، جب بھی کسی صحافی کا قلم حق اور سچ کے لیے چلا تو اسے ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…