اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف حکومت نے شریف فیملی کے خلاف نئے کیسز کی تیاری مکمل کر لی ہے۔یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے اداروں نے نئے کیسز کے لیے مواد اکٹھا کر لیا ہے۔اجلاس کے بعد صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے پرانے کیس تھے اب نئے کیس دائر ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ
وزیراعظم عمران خان نے وزراء4 کو شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب مسلم لیگ نواز کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف لندن روانہ ہوئے ہیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نومولود بچی کا پیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا ہے۔ ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے میں ابھی تک ان بچوں کو نہیں دیکھ سکا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی وطن واپسی چھ مئی کو ہوگی۔اس سے قبل لاہور میں ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران عمارن خان نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے افراد سے ا?ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ملاقات میں وزیر اعظم نے پنجاب کے آئندہ بجٹ میں کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے 72 گھنٹو ں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لانے کی ہدایت کر دی۔عمران خان نے پنجاب کابینہ کے ارکان کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جو طے شدہ شیڈول میں شامل نہیں تھا۔عمران خان نے فوری طور پر لاہور آمد کے بعد کابینہ اجلاس طلب کیا۔ جس میں ارکان کو نئے بلدیاتی نظام پر بریف کیا جائے گا جب کہ بلدیاتی نظام کے مسودے کا جائزہ لینے کے بعد حتمی شکل بھی دی جائے گی۔