لاہور (ا ین این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے ،ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، نیازی صاحب اللہ سے ڈریں ،آج غربت کا مذاق اڑایا جاتا ہے ، غریب اپنے گھر کے برتن بیج کر بھی گیس کا بل ادا نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی نیب نے ہمیں بلایا ہم نے حاضری دی اور یہی نیب کا اپنا موقف ہے لیکن نیب والے ہمیشہ سرپرائز دیتے ہیں ،بلاتے کسی کیس میں ہیں دھر کسی کیس میں لیتے ہیں،آپ کے سامنے ہے
کہ شہباز شریف کو بلاتے صاف پانی میں ہیں اور پکڑ آشیانہ میں لیتے ہیں۔آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ حمزہ شہباز کئی آئیں گے اور جائیں گے لیکن اس ملک نے قائم رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اکانومی وینٹی لیٹر پر ہے اور نیازی صاحب خود بھی کہہ رہے ہیں مگر بیوروکریسی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہے،آج معیشت کی بری حالت ہے جب تاریخ لکھی جائے گی تو نیب کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا،یہ نیب اورنیازی کا گٹھ جوڑ ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے ،غریب اپنے گھر کے برتن بیچ کر بھی گیس کا بل ادا نہی کرسکتا،نیازی صاحب اللہ سے ڈریں ۔