اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

72گھنٹوں کے اندر اندر ادویات کی پرانی قیمتیں بحال کرو،عمران خان کا حکم، ادویا ت کی قیمتیں بڑھانےوالوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایات‎

datetime 10  اپریل‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے پنجاب کے آئندہ بجٹ میں کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو رمضان المبارک میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے اور شیلٹر ہومز کی تعمیر کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی تیز کرنے اور پنجاب کے آئندہ بجٹ میں کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی بھی ہدایت کی۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ مثالی اور عوام دوست ہونا چاہیے جب کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں رہیں۔ وزیر اعظم نے مصنوعی مہنگائی کرنے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلی پنجاب کو رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔عمران خان کا ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم 72 گھنٹو ں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے ارکان کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جو طے شدہ شیڈول میں شامل نہیں تھا۔ عمران خان نے فوری طور پر لاہور آمد کے بعد کابینہ اجلاس طلب کیا۔ جس میں ارکان کو نئے بلدیاتی نظام پر بریف کیا جائے گا جب کہ بلدیاتی نظام کے مسودے کا جائزہ لینے کے بعد حتمی شکل بھی دی جائے گی۔اجلاس میں اشیائے خورد نوش کی قیمتوں پر قابو پانے اور رمضان میں مہنگائی کی روک تھام کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…