جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

’’ تربیت کے مطابق کام لینے کے بجائے چائے بنانے پر لگا دیا‘‘ سٹیزن پورٹل میں کسٹم اہلکار نے اپنے افسران کیخلاف وزیراعظم کو شکایت لگا دی

datetime 10  اپریل‬‮  2019 |

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان سٹیزن پورٹل میں اپنی نوعیت کی انوکھی درخواست سامنے آگئی ،کسٹم اہلکار اپنے اعلیٰ افسران کے خلاف وزیراعظم کو شکایت لگا دی۔ ناراض اہلکاروں نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا کہ تربیت یافتہ چائے بنانے کے کام میں لگے ہیں۔درخواست میںکہاگیاکہ پاکستان کسٹم معیشت کا ستون ہے اور اس کے سپاہی اس محکمے کا حصہ ہیں۔درخواست میں کہاگیاکہ حکومت نے کروڑوں روپے کے اخراجات کر کے ہمیں تربیت دی۔

درخواست میں کہاگیاکہ خواہش لے کر بھرتی ہوئے کہ ملک کی خاطر جان بھی قربان کرینگے۔درخواست میں کہاگیا کہ ہم سے تربیت کے مطابق کام لینے کے بجائے چائے بنانے کے کام میں لگا دیا گیا ہے۔متن میں کہاگیاکہ ہم سے سارا دن ذاتی ملازم بنا کر گھروں میں کام پر لگا دیا گیا ہے۔ متن میں کہاگیاکہ کسٹم ہائوس اسلام آباد میں 21 گریڈ کے افسر کے ساتھ 5 اہلکارذاتی خدمات پر مامور ہیں۔متن میں کہاگیاکہ خدا کیلئے اس ذلت سے ہمیں نجات دلائی جائے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…