جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

موجودہ حکومت جعلی انتخابی نتائج کی صورت میں بر سر اقتدار آئی ،شہباز شریف کے تجویزکردہ نام نہیں مانتے،مولانافضل الرحمان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جعلی انتخابی نتائج کی صورت میں بر سر اقتدار آئی ہے لہذا الیکشن کمیشن مستعفی ہو شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے لئے دےئے گئے ناموں سے ہم اعلان لاتعلقی پہلے ہی کر چکے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ

اس سے قبل ان سے ملنے جیل جانا چاہتا تھا مگر مصروفیات آڑے آ گئیں نواز شریف کو مشکلات در پیش ہیں جیسے ان کی بیماری اور عدالتوں میں گھسیٹے جانا اس صورتحال میں ان سے گائیڈ لائن کے لئے نہیں کہ سکتا تھا تا ہم نوا زشریف نے کہا کہ ملک معاشی لحاظ سے تباہ ہو چکا ہے اور عام آدمی پس رہا ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم موجودہ صورتحال پر باہر نکل چکے ہیں اور اب تک 10 ملین مارچ کر چکے ہیں اور ہمارا بنیادی نقطہ ہے کہ مو جودہ حکومت جعلی ہے اور جعلی انتخابی نتائج کی صورت میں بر سراقتدار آئی ہے موجودہ حکومت کی بر طرفی اور نئے انتخابات تمام اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ مطالبہ ہے اور اس معاملے پر الائنس بھی بن چکا ہے جس کا نام الائنس فار فری اینڈ فےئر الیکشن ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری سے ملاقات جلد متوقع ہے اس سے قبل میری ان سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ہمارا موقف واضع ہے کہ الیکشن کمیشن ناکام ہو چکا ہے ہم الیکشن کمیشن سے مستعفیٰ ہونے کا بھی مطالبہ کر چکے ہیں ہم شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لئے دےئے گئے ناموں سے اعلان لا تعلقی کر چکے ہیں۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…