جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

نوازشریف سیاسی قیدی ہیں، ہم کسی سے بھی این آر او نہیں مانگ رہے لیکن جلد یہ ’’بادل‘‘ چھٹ جائیں گے، احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف سیاسی قیدی ہیں، ہمیں انصاف ملنے کا یقین کا ہے اور یہ بادل چھٹ جائیں گے۔ منگل کو ایک انٹرویو میں احسن اقبال نے مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کی ملاقات کوغیر سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سیاسی سرگرمیاں فی الحال نہیں کر رہے

لیکن پارٹی کے دیگر رہنما سیاسی ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے مولانا فضل الرحمان کو کنگ آف پالیٹکس بھی قرار دیا۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم کسی سے بھی این آر او نہیں مانگ رہے، پی ٹی آئی والے اپنے لوگوں کو مطمئن رکھنے کیلئے اس قسم کی باتیں رکھتے ہیں، سب جانتے ہیں کہ نوازشریف سیاسی قیدی ہیں، ہمیں انصاف ملنے کا یقین کا ہے اور یہ بادل چھٹ جائیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک نے صرف استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی وجہ سے ترقی کی ہے، بھارت اور بنگلہ دیش میں کرپشن ہم سے زیادہ ہے لیکن وہاں استحکام ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی حکومت کو کم سے کم 18 ماہ ملنے چاہیں اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے، ہم چاہتے ہیں موجودہ حکمراں جماعت پوری طرح بے نقاب ہوجائے۔ اسد عمر میرے دوست ہیں، آپ ڈالر کو ایک سال یا چھ ماہ تک مصنوعی طریقے سے نیچے رکھ سکتے ہیں۔مجھے سی پیک پر فخر ہے ہم نے تین سال میں ایک پروجیکٹ کو کاغذ کے ٹکڑے سے زمین پر کھڑا کردیا جو دنیا میں اپنی مثال آپ ہے، ہم حکومت میں آئے تو حالات خراب تھے، ہم نے وژن 2025 بنایا جس میں تمام جماعتوں کو آن بورڈ لیا تھا۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…