جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

محبوبہ کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنے کامقدمہ، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو عبرتناک سزا سنادی گئی

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

راولپنڈی(این این آئی) ماڈل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے محبوبہ کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزم نواز مسیح کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی ۔ عدالت نے نواز مسیح کی محبوبہ و شریک ملزمہ اریب کو بھی سزائے موت کا حکم دیا ۔مدعی جمیل اختر اور مقتولہ فوزیہ بی بی کے لواحقین کی طرف سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔ملزم نواز مسیح اپنی

اہلیہ فوذیہ بی بی اور چار بچوں کے ہمراہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں رہاشی تھے ۔نواز اور اریب دونوں شادی کرنا چاہتے تھے پہلی بیوی کو راستے سے ہٹانے کے لئے دونوں نے منصوبہ بنایاتھا ۔8 جون 2018 کی رات دونوں ملزمان نے فوزیہ بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا تھا۔قتل کے بعد نعش زیر زمین پانی کی ٹینکی میں چھپا دی اور فرار ہوگئے تھے ۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گھڑ کے مالک جمیل اختر کے بیان پر قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیاتھا۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…