جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سمندری حدود میں جاری تیل و گیس کی دریافت سے متعلق بڑی خبر،پاکستان کی قسمت بدل گئی،عالمی ادارے نے زبردست خوشخبری سنادی

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سمندری حدود میں جاری تیل و گیس کی دریافت سے متعلق بڑی خبر،پاکستان کی قسمت بدل گئی،عالمی ادارے نے زبردست خوشخبری سنادی، تفصیلات کے مطابق عالمی تحقیقاتی ادارے ریسٹیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی سمندر ی حدودمیں کیکڑا ویل سے توانائی وسائل کے ملنے کے

روشن امکانات ہیں، کیکڑا ویل سے ڈیڑھ ارب بیرل کے برابر خام تیل اور گیس دریافت ہوسکتی ہے۔ عالمی سطح پر تحقیق کرنے والے ادارے ریسٹیڈ انرجی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود میں ای این آئی کمپنی تیل اور گیس کی تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور اب اس عمل میں تیزی آگئی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کردیاجائے گا واضح رہے کہ پاکستان میں تیل اورگیس کی دریافت دنیامیں 3 بڑی ممکنہ دریافتوں میں شامل ہے اس کے علاوہ تیل و گیس کی دیگر2 بڑی ممکنہ دریافتیں میکسیکو اور برازیل میں متوقع ہیں۔ دریں اثناء میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تیل و گیس کی بڑی دریافت سے متعلق دس سے پندرہ اپریل کے درمیان قوم سے خطاب میں باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں جلد ہی وزارت پٹرولیم فائنل رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی ،تیل و گیس کی سمندر میں تلاش کے سلسلے میں پاکستان نیوی نے بھی اہم کردار اداکیا ہے جبکہ حکومت پاکستان نے تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی آف شور کمپنیوں، ان کے کنٹریکٹرز اور سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے متعدد مراعات کا اعلان بھی کیا ہے ۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…