اسلام آباد ( آن لائن ) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ‘ واقی و زارت صحت کی دستاویزات نے کارکردگی کا پول کھول دیا‘ خام مال کی قیمتوں میں 700 فیصد کمی کے باوجود کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی ادویات مہنگی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ خام مال کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں بھی کم ہوئیں جبکہ 30 فیصد خام مال پاکستان میں ہی تیار کیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھرمیں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کی دستاویزات کے مطابق خام مال کی قیمتوں میں 700 فیصد کمی واقع ہونے کے باوجود ادویات مہنگی کی گئی ہیں فارموسیوٹیکل مافیا نے خام مال سستا ہونے کے ابوجود کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات میں من مانا اضافہ کیا۔ بلڈپریشر کی ادویات کا خام مال چھ لاکھ روپے سے کم ہوکر 270 ڈالر کا ہوگیا ادویات کے خام مال کی قیمتوں میں کمی پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں ہوئی جبکہ خام مال کا تیس فیصد حصہ پاکستان میں ہی تیار کیا جاتا ہے۔