ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پارٹی قائدین نے ہماری قربانیوں کو نظر انداز کر دیا،اے این پی کے اہم رہنما غلام احمد بلور کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز، بڑا اعلان کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر غلام احمد بلور نے ہارون بلور کے بیٹے کو انٹر پارٹی الیکشن میں نشست نہ دینے پر پارٹی چھوڑنے پر غور شروع کر دیا اور کہاہے کہ اگلے دو چار روز میں مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ ہارون بلور شہید کے بیٹے دانیال بلور کو انٹرا پارٹی الیکشن میں سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر الیکشن سے روک دیا گیا ہے،ہماری صدیوں سے پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں تاہم پارٹی قائدین

نے قربانیوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے پارٹی چھوڑنے پر سوچ بچار شروع کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین چار دنوں کے بعد اپنی قسمت کا فیصلہ کروں گا۔دوسری جانب حلقے کے ووٹرز نے بھی پارٹی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حقدار کو سامنے لایا جائے۔ خیال رہے کہ اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن (آج) بدھ کو باچا خان مرکز میں ہو رہے ہیں۔ اسفندیار ولی کے بیٹے ایمل ولی بلا مقابلہ صوبائی صدر منتخب ہو چکے ہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…