ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں ن لیگ اور جے یو آئی نے اپنے کارکن نکالے تو حکومت کا کیا حال ہوگا؟ بلاول زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ اور جے یو آئی اپنے کارکن نکالے تو حکومت دفاعی پوزیشن پر چلی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی وسطی و جنوبی پنجاب کی مشاورت کے بعد بلاول بھٹو زر داری کے ٹرین مارچ کو حتمی شکل دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی طرف ٹرین مارچ روہڑی سے شروع کیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایاکہ ٹرین مارچ روہڑی سے پنڈی تک کرنے پر غو ر کیا گیا ۔پنجاب کی تنظیم کی طرف سے سندھ کے ٹرین مارچ میں بلاول کی تقاریر کے دوران کمزور سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب کی تنظیموں کی جانب سے پارٹی چیئرمین کو احتیاط برتنے کی درخواست کی گئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ وسطی اور جنوبی پنجاب کی تنظیمیں ٹرین مارچ پر مشاورت کے بعد پارٹی قیادت کو آگاہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ٹرین مارچ کے دوران بلاول بھٹو کی تقاریر کے وقت سیکیورٹی کے ایس او پیز بنائے جائیں گے ۔بلاول بھٹو زرداری ٹرین مارچ کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں قیام کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ قیام کے دوران بار کونسلز اور پریس کانفرنسوں سے بھی خطاب کریں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے ن لیگ اور مولانافضل الرحمن کی حمایت لینے پر بھی غور کیا گیا ، بلاول بھٹو زر داری نے تجویز دی کہ پنجاب میں ن لیگ اور جے یو آئی اپنے کارکن نکالے تو حکومت دفاعی پوزیشن پر چلی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی طرف مارچ اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھا ہونے کے بعد نتائج دے سکے گا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…