پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء شہید ہارون بلورکے صاحبزادے دانیال بلور نے پارٹی چھوڑنے کاعلان کردیا، پارٹی قائدین نے مجھے الیکشن میں حصہ لینے سے روکا۔انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے میرے مدمقابل امیدوارآیا۔سیٹ کی خاطر نہیں اپنی عزت کیلئے پارٹی کوخیربادکہا۔بلورہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال بلور کاکہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے میرے مدمقابل امیدوارآیا، پارٹی قائدین نے مجھے الیکشن میں حصہ لینے سے روکا، میں نے عوامی
نیشنل پارٹی چھوڑ دی ہے، سیٹ کی خاطر نہیں اپنی عزت کیلئے پارٹی کوخیربادکہا،انکاکہنا تھا کہ میں الیکشن میں حصہ نہیں لونگا، میں نے پارٹی چھوڑی دی،غلام بلوراورثمرہارون بلوراپنااپنافیصلے کرینگے، میر ے خاندان نے پچاس سال سے پارٹی کا ساتھ دیا، ہارون بلور کی شہادت کے بعد میں ٹوٹ چکا تھا،دانیال بلور کاکہنا تھا کہ میں نے ہمت نہیں ہاری اورالیکشن مہم چلائی، اگرغلام بلورنہ ہوں توشائد کل کومجھے پارٹی میں بھی نہ چھوڑاجائے، اگر پارٹی نے مجبور کیا تو فیصلے پرسوچونگا۔