بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں50کروڑ منتقلی کا اعتراف،رقم کیوں ٹرانسفر کی؟گرفتار محمد مشتاق کے وکیل نے حیرت انگیزموقف اختیارکرلیا

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے مبینہ فرنٹ مین محمد مشتاق کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے بتایا کہ ایف آی اے امیگریشن نے محمد مشتاق کو

علامہ اقبال ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا،محمد مشتاق رمضان شوگر مل کے منیجر تھے، محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا، محمد مشتاق لاہور سے دبئی فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا، محمد مشتاق پی آئی اے کی پرواز 203سے لاہور سے دبئی روانہ ہو رہا تھا، ملزم محمد مشتاق مبینہ طور پر شہباز شریف خاندان کا فرنٹ کا کردار ادا کرتا رہا۔ملزم محمد مشتاق نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 50کروڑ منتقل کیے، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اثاثے کیس میں ملزم محمد مشتاق کا کلیدی کردار ہے، عدالت تفتیش کے لیے ملزم کا پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ ملزم کے وکیل ظہیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی کہ ٹیکس کا معاملہ ہو تو ایف بی آر جانے۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کے اکاونٹ میں بیرون ممالک سے فنڈز آنا شروع ہوئے، جو رقم باہر سے ملزم کے اکاونٹ میں آتی ہے وہ رقم اسی دن سلمان شہباز کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دیئے جاتے ہیں۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم کو کبھی نیب نے بیان کے لئے نوٹس نہیں بھجوایا، سلمان شہباز کو رقم ادھار دی گئی۔۔عدالت نے نیب کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔عدالت نے ملزم کو دوبارہ 23 اپریل کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…