پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ماڈل کورٹس کی ایک ہفتے میں کتنے مقدمات نمٹا دئیے؟حیران کن کارکردگی رپورٹ جاری

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماڈل کورٹس مانیٹرنگ سیل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں مقدمات کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ایک ہفتے کی کارکردگی کی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ۔ منگل کو رپورٹ ماڈل کورٹس کے مانیٹرنگ سیل کے ڈی جی سہیل ناصر نے جاری کی، ماڈل کورٹس کی کارکردگی انتہائی مثالی رہی۔

ڈی جی سہیل ناصر نے کہاکہ 116 ماڈل کورٹس نے یکم اپریل سے 6 اپریل تک مجموعی طور پر قتل اور منشیات کے 766 مقدمات کے فیصلے سنائے۔ڈی جی سہیل ناصر نے کہاکہ جن میں قتل کے 319 منشیات کے 447 مقدمات شامل۔انہوںنے کہاکہ تمام عدالتوں نے ایک ہفتے کے دوران 3402 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کی 36 ماڈل کورٹس نے اس ہفتے میں 278 مقدمات کا فیصلہ کیا اور چودہ سو پچیس گواہان قلمبند کیے۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے کی 27 ماڈل کورٹس نے 171 مقدمات کا فیصلہ جبکہ 552 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی 27 ماڈل کورٹس نے 92 مقدمات کا فیصلہ اور 647 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی 24 ماڈل کورٹس نے 194 مقدمات کا فیصلہ اور 692 گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی دو ماڈل کورٹس نے 31 مقدمات کے فیصلے اور 86 گواہان کے بیانات لکھے گئے۔انہوں نے کہاکہ اس دوران 8 مجرمان کو سزائے موت، 48 مجرمان کو عمر قید کی سزا دی گئی۔انہوں نے کہاکہ دیگر ملزمان کو کل 412 سال 2 ماہ اور 2 دن کی سزا دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ مجرمان کو دو کروڑ 61 لاکھ 60 ھزار 560 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ فیصلہ شدہ مقدمات میں 134 مقدمات 1985 سے لے کر 2013 کے درمیان درج ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح پرانے مقدمات کو ترجیح دیتے ہوئے روزانہ سماعت کی بنیاد پر ان کے فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماڈل کورٹس کی ان کامیابیوں میں وکلاء کا تعاون مثالی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنکی وجہ سے مقدمات کی تیزی سے سماعت اور جلد فیصلہ جات ممکن ہوئے۔انہوں نے کہاکہ عوام الناس نے بھی ماڈل کورٹس کی کاروائی کو بھرپور طریقے سے سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…