لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس فرخ عرفان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔جسٹس فرخ عرفان کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے آٹھ صفحات پر مشتمل اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے جس کی وجہ سے استعفیٰ دینے کے علاوہ اور کوئی
چارہ نہیں رہا ۔ ذرائع کے مطابق جسٹس فرخ عرفان کے استعفے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کا نام بھی پاناما لیکس میں آف شور کمپنیاں بنانے والوں کی فہرست میں شامل تھا، جسٹس فرخ عرفان کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی زیر سماعت ہے۔