اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان سے کشیدگی کے بعدعوام کی ہمدردیاں مودی کیساتھ ہیں،سروے

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت پاکستان سے کشیدگی میں اضافے کے بعد قوم پرست جذبات کے بڑھنے سے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں صرف چند نشست دور ہوں گے۔خیال رہے کہ بھارت میں رواں ہفتے عام انتخابات کا آغاز ہورہا ہے۔

جس میں بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت میں اتحادی جماعت کانگریس اور اس کے اتحادیوں اور چند مقامی جماعتوں کو ہرانے کے لیے پر عزم ہیں۔بھارتی ٹی وی نیے بتایاکہ سروے پول کے مطابق ملک میں دیہی معیشت کمزور ہونے اور نوجوانوں کے لیے روزگار نہ ہونے پر انتخابات سخت ہوگئے تھے تاہم گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان سے کشیدگی میں اضافے کے بعد مودی کی قوم پرست جماعت کی حمایت میں اضافہ سامنے آیا ۔پولنگ ایجنسی سی وی اوٹر کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادی پارلیمنٹ میں 543 نشستوں میں سے وہ 267 پر فتح حاصل کرسکتے ہیں جو اکثریت سے صرف 5 نشست دور ہوگا۔حالیہ اندازے ظاہر کرتے ہیں کہ 2014 میں ہونے والے بھارت کے انتخابات جس میں مودی کی جماعت نے کلین سویپ کرتے ہوئے 330 نشستیں حاصل کی تھیں اور حکومت قائم کی تھی، کے مقابلے میں اس مرتبہ بی جے پی کو کم نشستیں مل سکتی ہیں۔اس کے علاوہ انڈیا ٹی وی،سی این ایکس کے ایک دیگر سروے کے مطابق نریندر مودی 275 نشتیں حاصل کرکے آدھی اکثریت حاصل کرلیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…