جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پشاور ریپڈ بس منصوبے کے تین ارب بیس کروڑ روپے کے فنڈز کی ادائیگی رو ک دی گئی،سات سینئر انجینئرز بھی مستعفی ،بات بڑھ گئی

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

پشاور(آن لائن)پشاور ریپڈ بس منصوبے میں تین ارب بیس کروڑ روپے کے فنڈز کی ادائیگی رو ک دی گئی ہیں جبکہ پراجیکٹ میں کام کرنے والے سات سینئر انجینئرز بھی مستعفی ہو گئے ہیں 186ملین اور 156ملین روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے گاڑیوں کے حیات آباد اور ڈبگری ڈپوز پر کام بھی تاحال شروع نہیں ہو سکا ذرائع کے مطابق حیات آباڈ ڈپو کے لئے 186ملین روپے

جبکہ ڈبگری ڈپو کے لئے 156ملین روپے اے ڈی پی میں مختص کئے گئے تھے ۔ کنسٹرکشن کمپنیوں پر دباؤ کے باعث ٹھیکیدار ذہنی طور پر اور مالی طور پر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ پراجیکٹ میں کام کرنے والے چار ہزار سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہیں اور پنجاب سے آئے ہو ئے مزدرووں ، انجینئرز کو تنخواہوں کی ادائیگی گزشتہ مہینے سے تاحا ل نہیں ہو ئی ہے جس پر بیشتر مزدوروں نے کام چھوڑ دیا ہے جس سے بروقت بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل سوالیہ نشان بن گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں کنٹریکٹرز کو بل کی ادائیگی روزانہ کی بنیاد پر ہوتی تھی جس سے پریم ٹائم ورک میں منصوبہ مکمل ہوا تھا تاہم پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کے لئے کنسٹرکشن کمپنیوں کو نہ تو بینکوں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی کی جا رہی ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے تین ارب بیس کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ٹھیکیداروں اور ملازمین میں تکرار کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم پی ڈ ی اے انتظامیہ نے تین ارب روپے بیس کروڑ روپے کی ادائیگی رکنے سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز پشاو ر کے چار اسٹیشنوں پر ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی طور پر کام بھی نہیں کیا ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…