جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سیاست دانوں نے بھی کروڑوں کے انعامی بانڈز جمع کرلئے،ظاہر کئے گئے اثاثوں کے مطابق شہبازشریف،فہمیدہ مرزا،سعد رفیق،فریال تالپور اوردیگر کے پاس کتنی خطیر رقم کے بانڈ موجود ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) سیاست دانوں کی جانب سے بھی کروڑوں روپے کے انعامی بانڈز جمع کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشوراوں میں سیاستدانوں نے کروڑوں روپے مالیت کے انعامی بانڈزاپنے اثاثوں میں ظاہر کئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کے پاس 77لاکھ کیش اور پرائز بانڈز کی صورت میں موجودہ ہیں۔سندھ کے وزرا اویس شاہ کے پاس 5 کروڑ، ناصر شاہ کے پاس سوا 3 کروڑ کے پرائز بانڈ موجود ہیں۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطابق وفاقی وزیر فہمیدا مرزا

نے دو کروڑ 57 لاکھ کے پرائز بانڈز اور کیش ظاہر کیا جبکہ ایک اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کے پاس بھی 26 لاکھ کے پرائز بانڈز ہیں۔سابق وزیرریلوے اور ن لیگ کے رہنما سعد رفیق نے بھی ایک کروڑ سے زائد بانڈز ،قرض اور کیش کی مد میں ظاہر کئے۔اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے نوید قمر کے پاس ایک کروڑ اور خورشید کے پاس 35 لاکھ کے انعامی بانڈز موجود ہیں۔سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے پاس 52 لاکھ کے انعامی بانڈز جبکہ عذرا فضل نے بھی 30 لاکھ کے انعامی بانڈز خرید رکھے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…