لاہور( این این آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے محمد مشتاق چینی نامی مسافر کو پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز سے آف لوڈ کرکے گرفتار کر کے نیب کے حوالے کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پی کے 203سے میں کارروائی کر کے مسافر محمد مشتاق کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا ۔ملزم کو رمضان شوگر ملز کا ملازم بتایا گیا ہے جوشریف فیملی کے فرنٹ مین کے طو رپر کام کرتا ہے ۔ مشتاق نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60کروڑ روپے کی ٹرانزکشن کی تھی ۔محمد مشتاق نیب
کو دومختلف مقدمات میں مطلوب تھا ۔ملزم پر رمضان شوگر مل سے نکاسی آب کیلئے بنائے جانے والے نالے کا جعلی سروے کرانے کا بھی الزام ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد مشاق چینی کو آج منگل کے روز احتساب عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔علاوہ ازیں شریف فیملی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمدمشتاق چینی کبھی بھی شریف خاندان کاملازم نہیں رہا۔محمدمشتاق چینی شریف خاندان کی کسی شوگرمل کا منیجرنہیں رہا۔شریف خاندان کامیڈیاٹرائل افسوسناک اوربدنیتی پرمبنی اقدام ہے۔کسی تحقیق کے بغیر یکطرفہ بیانات کامقصد محض کردارکشی ہے۔