جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹوٹی ٹانگوں ، اندھی آنکھوں کیساتھ ریاست مدینہ پہنچنا ناممکن ہے ،حسن نثار پھٹ پڑے

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ خواب تو بڑا خوبصورت ہے لیکن ٹوٹی ہوئی ٹانگوں اور اندھی آنکھوں کے ساتھ ہم مدینہ پہنچ نہیں سکتے، یہاں قدم قدم پر بکاؤ لوگ ہیں۔

اس آدم خور نظام میں جو کوئی تمہیں بھیک میں دے گیا ہے یہ لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والی بات ہے۔ یہ جو لگا تار اقتدار ہے مجھے تو کبھی لگتا ہے کہ پاکستان بنا ہی اس خاندان کے لئے تھا، یا زرداریوں کے لئے یا ان کے لئے، یہ جاتی امرا میں 30 ، 32 ، 35 سال سے اور اب بھی جو لوگ ان کے ساتھ ہیں یا بینی فشریز ہیں یا خوفزدہ ہیں کہ دوبارہ نہ آجائیں چونکہ پہلے آگئے تھے آج بھی باپ مرکز میں اپوزیشن لیڈر ہے ، بیٹا پنجاب میں  اپوزیشن لیڈر ہے ۔حسن نثار کا مہنگائی کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ حکومت اپنا ہر وعدہ پورا کر چکی ہے ، یہ حکومت اپنا کام کر چکی ہے ۔اللہ تعالیٰ نے عمران سے جو کام بنیادی طور پر لینا تھا وہ مکمل ہوچکا ہے ۔اب جو ہے وہ عوام کو بونس کے طور پر ملے گا ، جو کام تھا وہ ہوچکا وہ کام کیا تھا کوئی سوچ سکتا تھا جس طرح عمران نے کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا اس نے ان کو رول بھی دیا رلا بھی دیا ان کو اکھاڑ کر پھینک دیا پنجاب میں ، سندھ میں ، کے پی میں چھین لیا یہی تو کام تھا عمران سے جو لینا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار یہ بات کر رہا ہوں پہلے دن سے یہ میرے ذہن میں تھی کہ اصل کام عمران کر چکا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…