پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے قرضہ لینا ہے تو حکومت کو ٹیکس میں کتنا بڑا اضافہ کرنا ہوگا؟ عوام کا تیل نکالنے کی تیاریاں،شرائط منظر عام پر آگئیں

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاشی پالیسی کے اہداف پر تاحال عدم اتفاق پایا جاتا ہے جب کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ ملکی معیشت کے حجم سے مطابقت پیدا کرنے کیلئے ایف بی آر ٹیکس ہدف کو آئندہ مالی سال کے دوران 13 فیصد بڑھائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم کرنے کی صورت میں وفاقی حکومت کو آئندہ مالی سال کے دوران 5.4 ٹریلین روپے ٹیکس ہدف طے کرنا پڑے گا، موجودہ صورتحال اور رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولی کی ناقص کارکردگی کے پیش نظر ایف بی آر جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال میں 4.9 ٹریلین روپے سے زیادہ ہدف حاصل کرتی نظر نہیں آتی۔ایف بی آر کے ٹیکس ہدف پر عدم اتفاق کی بدولت ہی آئندہ مالی سال کے بجٹ خسارے پر بھی اتفاق نہیں ہو پا رہا،آئی ایم ایف برائے نام بجٹ خسارے کا ہدف دینا چاہتا ہے ، جسے حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایف بی آر کیلئے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف4.4 ٹریلین روپے طے کیا تھا، ابتدائی نو ماہ کی کارکردگی دیکھتے ہوئے مذکورہ ہدف پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آر ہدف سے 318 بلین روپے کم حاصل کرتے ہوئے بمشکل 2.68 ٹریلین روپے ٹیکس اکٹھا کر پائے گی، رپورٹ کے مطابق 4 ٹریلین روپے ٹیکس ہدف جی ڈی پی کا 10.6 فیصد بنتا ہے اور اسے 13 فیصد بڑھانے کا مطلب ہو گا کہ ایف بی آر کو 1.45 ٹریلین روپے اضافی ریونیو حاصل کرنا ہو گا، جس کیلئے 36 فیصد شرح نمو درکار ہے اور اسے حاصل کرنا ناممکن ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…