لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیوروراولپنڈی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازاور تہمینہ درانی کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور تہمینہ دورانی کے خلاف بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی ہے۔
نیب ذرائع سے حاصل ہونے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ شہباز شریف نے اپنی اہلیہ نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کو کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے تحفے میں دیے۔ شہباز شریف نیب کو دوران تفتیش اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کو تحفے میں دی جانے والی جائیداد سے متعلق مطمئن نہیں کرسکے، اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کو 5 کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار کی رقم بھی تحفے میں دی، یہ رقم شہباز شریف کی جانب سے 2013ء سے 2018ء کے درمیان مختلف ٹرانزیکشن کے ذریعے منتقل کی گئی۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کو گوادر، مری اور ہری پور میں چھ قیمتی جائیدادیں بھی تحفے میں دیں، تہمینہ درانی کو انہوں نے ڈی ایچ اے فیز 5 میں ایک لگژری گھر بھی تحفے میں دیا، ان کی اہلیہ نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 5 سو شئیرز کی مالک ہیں، ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کے شیئرز کی مالیت 87 لاکھ 85 ہزار روپے بنتی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن کی رہائش اور مری کا گھر بھی نصرت شہباز کے نام ہیں اور انکی مالیت 18 کروڑ 65 لاکھ 81 ہزار 384 روپے بنتی ہے۔ قومی احتساب بیوروراولپنڈی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازاور تہمینہ درانی کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور تہمینہ دورانی کے خلاف بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی ہے۔