اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک ۔ہزاروں طالبات کی معلومات چوری کر لی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے طالبات کی تصاویر، نام، فون نمبرز، گھروں کے پتے اور وڈیوز مختلف ویب سائٹس اور وٹس ایپ کے ذریعے فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔ ا س سے پہلے 2011 میں بھی پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک ہوئی تھی لیکن تب ہیکرز کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کا ہائر ایجوکیشن کمیشن سے
الحاق ختم کروانا چاہتے ہیں البتہ اس بار ہیکرز نے یونیورسٹی میں پڑھنے والی طالبات کی معلومات کو نشانہ بنایا ہے اور ان معلومات کو فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔جس پر طالبات اور والدین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب یونیورسٹی میں 45ہزار سے زیادہ طلباء پڑھ رہے ہیں جن میں آدھی سے زیادہ تعداد طالبات کی ہے ۔سائبر کرائم سیل نے ہیکنگ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور انکا کہنا ہے کہ وہ جلد ہیکرز تک پہنچ جائیں گے۔