اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنگی طیاروں کے بعد پاکستان میں پہلی بار مسافر طیاروں کی تیاری، حکومت کا طیارہ سازی کی صنعت کے قیام کا فیصلہ کر لیا، ملک میں پہلی بار حکومت نے طیارہ سازی کی صنعت کے قیام کے لیے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پیشکش کر دی، حکومت نے طیارہ سازی صنعت کے قیام کے لیے ٹیکسوں پر مکمل چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ائیروناٹیکل کامرہ میں صرف جنگی طیارے تیارکیے جاتے ہیں لیکن حکومت نے پہلی بار
تجارتی بنیادوں پرمسافر بردار طیاروں کی تیاری کے لیے باقاعدہ صنعت قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اس صنعت کے قیام کا مقصد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے، واضح رہے کہ اس معاملے پر ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیاہے اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن میں اصلاحات اور بہتری کے لیے تیار کیا گیا مسودہ پیش کر دیا گیا ہے۔