اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جون 2019ء سے ستمبر 2019ء ان چار ماہ میں آف شور ڈرلنگ شپ سائپم۔12000 ڈرلنگ روک دے گا، ان چار ماہ میں کیونکہ سمندر رف (ROUGH) ہو جائے گا اس لیے کام نہیں ہو سکے گا۔ ان چار ماہ میں سمندر میں بڑی بڑی لہریں اٹھیں گی اور اس وجہ سے ڈرلنگ شپ لڑکھڑاتا رہے گا وہ ایک جگہ کھڑا نہیں رہ سکے گا، اس لئے امریکن ایگزن (EXXON) موبل، اٹالین ای این آئی، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ
اور آئل اینڈ گیس کارپوریشن آف پاکستان جس کے 80 ملین ڈالر مالیتی پراجیکٹ میں پچیس پچیس فیصد شیئرز ہیں نے کراچی کے جنوب میں آئل ویل کی ڈرلنگ ہر صورت میں 31 مئی 2019 تک مکمل کرانے کا اعادہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مئی میں ای این آئی کو ڈرلنگ کے مقام پر سمندر کی تہہ سے 5400 میٹر تک گہرائی میں تیل یا گیس کا ذخیرہ ہونے نہ ہونے کا مصدقہ پتہ چلے گا۔