ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے یہ نہیں بتایا تھا کہ میں عوام کو رلاؤنگا،آنے والے بجٹ میں ایسا کیا ہونیوالا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا؟ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے تشویشناک انکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسمائیل نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤنگا یہ نہیں بتایا تھا کہ میں عوام کو رلاؤنگا۔آنے والے بجٹ میں 2500 ارب روپے کا خسارہ ہوگا جو تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ہوگا، اس وقت پاکستان میں مہنگائی ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی اس میں مہنگائی کی دو تین وجہ ہیں حکومت نوٹ چھاپ رہی ہے۔145 کا ڈالر ہوگیا ہے اصل مسلہ کھانے پینے کی چیزیں ہیں۔معاشی پالیسی میں

کوئی اتنا جلدی ناکام نہیں ہوتا جتنی جلدی موجودہ حکومت ھوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کی روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ ہر سال 15 لاکھ بچے نوکری ڈھنڈتے ہیں اگر سب کو نوکری دینی ہے تو آٹھ فیصد گروتھ بڑھانی ہوگی۔بہت عرصے تک خان صاحب مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی کو برا کہتے رہے جب ہم نے چھوڑا تو 25 ہزار ارب قرض تھا جبکہ اب 28 ہزار ارب قرض ہے اتنا قرض پاکستان میں 40 سال سے کبھی نہیں لیا گیا سات ماہ میں اتنا قرض لے لیا ہمارے ملک کی ترقی رک گء۔ حالات بہت بگاڑ دیئے ہیں حکومت کو چاہیے وزرا جو غیر ضروری بیان دیتے ہیں وہ روک کر معشت پر دہان دیں۔ مفتاح اسمعیل نے کہا کہ ساڑھے 16 عرب روپے قرض لیا اور وہ ختم ہوگیا یہ پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ذیادتی ہے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیر جمہوری طریقے سے حکومت گرانا ہماری پالیسی نہیں اگر مہنگاء کے خلاف کوئی احتجاج کریگا تو ہم ساتھ دینگے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سی پیک سے بہت فائدہ ہوا۔ سی پیک کا معاہدہ ایک اہم معاہدہ تھا پہلے پروجیکٹ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی اور اس میں ملک کی اکنامکس میں اضافہ ہوگا لیکن چین اب اس معاہدے سے پیچھے ہٹتا ہوا نظر آرہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ چینی قوتیں جس قوت سے سی پیک کے لئے پاکستان آئے تھے وہ قوتیں نظر نہیں آرہی ہیں جس کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…