ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہوتا تو حمزہ شہباز کے ساتھ کیا سلوک کیاجاتا؟وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے وضاحت کردی

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیر سٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہوتا تو حمزہ شہباز آدھے گھنٹے میں گرفتار ہو سکتے تھے، انہوں نے دو دن تک طاقت کے زور پر گرفتاری میں رخنہ ڈالے رکھا۔ حمزہ شہباز کا منی لانڈرنگ کیس او منی پارٹ ٹو ثابت ہو گا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ شواہد موجود ہوں تو ملزم کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تا ہم عدالت کے سامنے پیش ہوئے بغیر ملزم کو عبوری ضمانت ملنا لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے

نئی نظیر ہے جبکہ کرپشن بچانے کے لئے ساری اپوزیشن ایک پیچ پر ہے۔ ہفتے کو روز نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے ان کا کیس اومنی گروپ پارٹ ٹو ثابت ہو گا ۔ منی لانڈرنگ منی چینجرز کے ذریعے عمل میں لائی گئی انہوں نے کہا کہ محبوب علی اور منظور احمد نامی افراد کے پاسپورٹ نہیں بنے نہ وہ کبھی بیرون ملک گئے لیکن ان کا نام سے لاکھوں ڈالر اور پاؤنڈز حمزہ شبہاز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب اور حکومت کا تا حال میل ہوتا تو حمزہ شہباز کی گرفتاری آدھے گھنٹے کا کام تھا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اگر شواہد موجود ہوں تو ملزم کو گرفتار کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے بغیر عبوری ضمانت ملنا ہائی کورٹ کی جانب سے نئی نظیر ہے انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون میں کسی ملزم کو گرفتاری سے 10 روز پہلے آگاہ کرنے کی کوئی قدغن نہیں ہے جبکہ کسی وارنٹ کے درست یا غلط ہونے کا فیصلہ ملزم نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز شریف کو بلایا گیا تو بیرون ملک فرار ہو گئے انہیں لندن میں سوالنامہ بھیجا گیا لیکن ابھی تک جواب نہیں دیا گیا۔ جبکہ انہی جیسے چار بھگوڑے ٹی وی پر بڑی بڑی تقاریر کرتے ہیں ان کو عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنا چاہئے۔

شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کرپشن بچانے کے لئے تما م اپوزیشن جماعتیں ایک پیچ پر ہیں جب انکے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو حکومت اور نیب گٹھ جوڑ کا الزام لگا دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ میرے ذریعے سے ڈی جی نیب لاہور کو وزیراعظم کا پیغام پہنچانے کے مریم اورنگزیب کے الزام کو تردید کرتا ہوں میرے خون کا فارنزک آڈٹ کروانے کا جو چاہئے شوق پورا کر لے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…