جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

حمزہ شہباز پر آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے الزامات، منی لانڈرنگ ہوئی بھی تو کتنی؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا حیرت انگیز موقف سامنے آ گیا

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پر آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا حیرت انگیز موقف سامنے آیا ہے۔شہزاد اکبرسے دوران پروگرام سوال کیا گیا کہ آپ کنفرم کر رہے ہیں کہ منی لانڈرنگ 85 ارب روپے کی ہوئی ہے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی طورپر ایف ایم یو کی کوئی چیز نہیں دیکھی،

ایف ایم یو متعلقہ ادارے کو چیزیں دیتا ہے، جب ان سے سوال کیا گیا کہ نیب کی پریس ریلیز میں ذکر نہ ہونے اور حکومتی عہدیداران کی جانب سے 85 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے دعوؤں اور پھر گٹھ جوڑ کے الزامات لگنے سے متعلق آپ کیا کہیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ فواد صاحب جو بات کرتے ہیں وہ کریں گے، مجھے بھی ذرائع سے بہت ساری چیزیں آئی ہیں، آج میسج آئے جس میں 85 بلین کا ذکر تھا کہ اس سے زائد کے اثاثے ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اردو اور انگریزی دونوں میں وہ چیزیں آرہی ہیں،نیب کو اماؤنٹ کی کنفرمیشن کرنی چاہیے کیونکہ نیب کا کیس ہے، میں کوئی اماؤنٹ کنفرم نہیں کررہا میں صرف پریکٹس کنفرم کر رہا ہوں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیر سٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہوتا تو حمزہ شہباز آدھے گھنٹے میں گرفتار ہو سکتے تھے، انہوں نے دو دن تک طاقت کے زور پر گرفتاری میں رخنہ ڈالے رکھا۔ حمزہ شہباز کا منی لانڈرنگ کیس او منی پارٹ ٹو ثابت ہو گا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ شواہد موجود ہوں تو ملزم کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تا ہم عدالت کے سامنے پیش ہوئے بغیر ملزم کو عبوری ضمانت ملنا لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے نئی نظیر ہے جبکہ کرپشن بچانے کے لئے ساری اپوزیشن ایک پیچ پر ہے۔ ہفتے کو روز نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے ان کا کیس اومنی گروپ پارٹ ٹو ثابت ہو گا ۔

منی لانڈرنگ منی چینجرز کے ذریعے عمل میں لائی گئی انہوں نے کہا کہ محبوب علی اور منظور احمد نامی افراد کے پاسپورٹ نہیں بنے نہ وہ کبھی بیرون ملک گئے لیکن ان کا نام سے لاکھوں ڈالر اور پاؤنڈز حمزہ شبہاز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب اور حکومت کا تا حال میل ہوتا تو حمزہ شہباز کی گرفتاری آدھے گھنٹے کا کام تھا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اگر شواہد موجود ہوں تو ملزم کو گرفتار کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے بغیر عبوری ضمانت ملنا ہائی کورٹ کی جانب سے نئی نظیر ہے انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون میں کسی ملزم کو گرفتاری سے 10 روز پہلے آگاہ کرنے کی کوئی قدغن نہیں ہے

جبکہ کسی وارنٹ کے درست یا غلط ہونے کا فیصلہ ملزم نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز شریف کو بلایا گیا تو بیرون ملک فرار ہو گئے انہیں لندن میں سوالنامہ بھیجا گیا لیکن ابھی تک جواب نہیں دیا گیا۔ جبکہ انہی جیسے چار بھگوڑے ٹی وی پر بڑی بڑی تقاریر کرتے ہیں ان کو عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنا چاہئے۔ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کرپشن بچانے کے لئے تما م اپوزیشن جماعتیں ایک پیچ پر ہیں جب انکے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو حکومت اور نیب گٹھ جوڑ کا الزام لگا دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ میرے ذریعے سے ڈی جی نیب لاہور کو وزیراعظم کا پیغام پہنچانے کے مریم اورنگزیب کے الزام کو تردید کرتا ہوں میرے خون کا فارنزک آڈٹ کروانے کا جو چاہئے شوق پورا کر لے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…