مزید ٹائم نہیں دے سکتے،تمام مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں سمجھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے بڑا اعلان کردیا

6  اپریل‬‮  2019

پنوعاقل(آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو مزید ٹائم دینا اس کو تسلیم کرنے کے برابر ہے، ہم تمام مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں سمجھتے ہیں۔ گزشتہ روز پنوعاقل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 ماہ میں تاریخی تباہی ہوئی موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا قرضہ لیا، ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہیں، تجارتی خسارہ بڑہ رہا ہے، 10 لاکھ نوجوان بیروزگار ہو گئے، لوگوں کے مکانات گرائے گئے، 40 لاکھ لوگ غربت کی لکیر کے

نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گالی اور گولی کا اتحاد ہوگیا ہے، اس حکومت کا ہونا ہی ناجائز ہے، حکومت کو مزید ٹائم دینا اس کو تسلیم کرنے کے برابر ہے، پنجاب میں کچھ ملین مارچ باقی ہیں اس کے بعد اسلام آباد جائیں گے، ہم فکس میچ تسلیم نہیں کرتے اور تمام مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں سمجھتے ہیں، حکومت مخالف ہلچل میں آصف زرداری کئی گنا زیادہ ہم سے پیچھے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نیب ایک انتقامی ادارہ ہے، حمزہ شریف کے گھر پر چھاپے سے انارکی پھیلے گی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن مشتعل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…