بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اگر کوئی جج کسی مقدمہ میں انصاف نہیں کرتا تو دنیا و آخرت میں جوابدہ ہوگا‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا انتباہ

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اور انکی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے کہ وہ صوبہ بھر کے ججز اور لاء افسران کو بہترین تربیت فراہم کر رہے ہیں،ججز کی کارکردگی اور استعدادکار میں اضافہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔

شعبہ قانون سمندر کی مانند ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کے سیکھنے اور سکھنانے کا عمل جاری رہتا ہے۔ فاضل چیف جسٹس پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی کورس مکمل کرنے والے جوڈیشل افسران سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ چودھری ہمایوں امتیاز، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نذیر احمد گجانہ ، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جمیل حسین بلوچ اور تربیتی کورس مکمل کرنے والے جوڈیشل افسران بھی موجود تھے۔ فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ان تربیتی کورسز کا مقصد ججز کی سوچ، ویژن اور فیصلہ سازی کی قوت کی مزید نکھار لانا ہے۔ تاکہ تمام ججز فریقین کو دلجمعی اور دلچسپی سے سنیں اور قانون و میرٹ کے مطابق فیصلے کریں۔فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہاں سے تربیت مکمل کرنے والے ججزاس تربیتی کورس سے بھرپور استفادہ کریں گے اور فیلڈ میں جا کر اس کا بھرپور عملی مظاہر ہ کریں گے۔فاضل چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہمارے لئے باعث اعزاز ہے کہ ہم نظام عدل سے منسلک ہیں۔ عدل کرنا اللہ تبارک وتعالیٰ کی صفت ہے اور اللہ پاک نے اپنی یہ صفت ہمیں عنایت فرمائی ہے۔ ہمارا کوئی بھی عمل اس بزرگ و برتر ذات سے پوشیدہ نہیں ہے۔ انصاف پر مبنی ایک فیصلہ سالوں کی عبادت سے بڑھ کر ہوتا ہے اور اگر کوئی جج کسی مقدمہ میں انصاف نہیں کرتا تو دنیا و آخرت میں اس کا جوابدہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…