اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان چاہ کر بھی اس گندے سسٹم میں تبدیلیاں نہیں لا سکتے، یہ بات مرحوم جنرل (ر) حمیدگل نے کی تھی، مرحوم نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوانوں کو لیڈروں نے بہت امیدیں دلائی ہیں جب وہ امیدیں پوری نہیں ہوں گی تو نوجوان مایوس ہوں گے ان کے مایوس ہونے پر یہ سسٹم تباہ ہوجائے گا۔ مرحوم جنرل(ر) حمیدگل نے کہا تھا کہ نمک کی کان میں جو بھی جاتا ہے وہ نمک بن جاتا ہے یعنی اس سسٹم میں جو بھیشامل ہوتاہے وہ اس جیسا ہی ہو جاتا ہے، مرحوم حمید گل نے کہا تھا کہ
اب یہ نظام مردہ ہوگیا اور اس نظام کی بدبودار لاش کودفن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ عمران خان کو مرحوم جنرل نے کہا تھا کہ تمہاری شخصیت ایسی کرشماتی ہے کہ تم قوم کوجس طرف موڑ لوگے وہ تمہاری انگلی پکڑ کر اسی طرف چل پڑے گی، انہوں نے کہا تھا کہ تم اسلامی صدارتی نظام کی طر ف جاؤ، بیلٹ اور بیعت میں کوئی فرق نہیں پاکستان کے صدرکو براہ راست عوام منتخب کریں۔واضح رہے کہ عمران خان یہ کہہ چکے ہیں کہ میں بے بس ہو چکا ہوں سسٹم کام نہیں کر رہا، بیورو کریسی میری بات نہیں سن رہی۔