بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فضل دادکا نوازشریف کے والد میاں شریف کے ساتھ کیا تعلق تھا؟قاسم قیوم کون ہے؟ن لیگ کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان و سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرف کے بنائے نیب کے قانون کی ترجمانی ان کے ترجمان فواد چودھری سے بہتر اور کوئی نہیں کر سکتا ،اگر نیب آزاد ہوتی تو وزیراعظم بشمول دو درجن ترجمان اس کی ترجمانی نہ کر رہے ہوتے،فواد چودھری یہ بتائیں ایف آئی اے علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی کا آغاز کب کرے گی۔

جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان و سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترجمان فواد چودھری نے بیان کس حیثیت میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے بنائے ہوئے نیب کے قانون کی ترجمانی مشرف کے ترجمان فواد چودھری سے بہتر اور کوئی نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو حمزہ شہباز شریف اور شریف خاندان کے بارے میں جھوٹی تفصیلات کس نے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ فضل داد جس شخص کا نام فواد چودھری ترجمان نیب لے رہیں ہیں وہ میاں شریف کے کئی سال پہلے ملازم تھے جن کو مشرف نے گرفتار بھی کیا ، اْن پہ تشدد کیا گیا اور کچھ نہ ملنے کے بعد اْن کو رہا کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے شخص قاسم قیوم کے ساتھ شریف خاندان کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے،وزیراعظم اور دو درجن کرائے کے ترجمان جان بوجھ کر اپنی نااہلی اور نالائقی سے نظر ہٹانے کیلئے کرپشن اور چور چور کے نعرے لگاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کے ٹولے کو ساتھ بٹھا کر دوسروں پہ الزامات لگا ئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے منی لانڈرجہانگیر ترین کو کابینہ میں بٹھا کر دوسروں پر منی لانڈرنگ کا الزام لگاتے ہیں وہ علیمہ باجی کو این آر او دے کر دوسروں کو این آر او اور جیلوں کی دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر انکوائری کے دوران گرفتار کرنا ہے تو سب سے پہلے عمران خان کو گرفتار کیا جائے،گرفتاری صرف نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز ، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ کے رہنماؤں کیلئے رہ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آج نیب آزاد ہوتی تو وزیراعظم بشمول دو درجن ترجمان اس کی ترجمانی نہ کر رہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری یہ بتائیں کے ایف آئی اے علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی کا آغاز کب کرے گی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…