بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ ریما خان کاشوہر کے ہمراہ بیت المقدس ،مسجد الاقصیٰ کا دورہ 

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ ریما خان نے شوہر کے ہمراہ بیت المقدس کا دورہ کیا ہے۔ گزشتہ روز اداکارہ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر طارق شہاب کے ساتھ بیت المقدس میں اپنے میزبانوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے دورے سے متعلق آگاہ کیا۔

ریما خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں بیت المقدس کا دورہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کیا اور اسے زندگی بھر کیلئے بہترین موقع بھی قرار دیا۔ریما خان نے بیت المقدس کے دورے کے دوران صرف مسجد الاقصیٰ کابھی دورہ کیا ۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیت المقدس کو نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر عالمی مذاہب کے پیروکاروں کیلئے بھی مقدس شہر قرار دیا اور ساتھ ہی انہوں نے مسجد الاقصیٰ سے جڑی اسلامی روایات کا بھی ذکر کیا۔ریما خان نے اپنی پوسٹ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کے مسجد الاقصیٰ میں مختصر قیام کا تذکرہ بھی کیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں بیت المقدس دیکھنے کا موقع ایک دوست نے فراہم کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ریما خان پاکستانی نڑاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور ان کے پاس شادی کے بعد امریکی شہریت بھی ہے۔حال ہی میں ریما خان تمغہ حسن کارکردگی وصول کرنے کے لیے شوہر کے ہمراہ پاکستان بھی آئی تھیں۔  حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ ریما خان نے شوہر کے ہمراہ بیت المقدس کا دورہ کیا ہے۔ گزشتہ روز اداکارہ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر طارق شہاب کے ساتھ بیت المقدس میں اپنے میزبانوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے دورے سے متعلق آگاہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…