پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع میں لیویز اور خاصہ دار فورس کا مستقبل طے کرلیا گیا،مشیر وزیراعلیٰ اجمل وزیرکی سربراہی میں کمیٹی کی سفارشات منظور کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع کے لیویز اور خاصہ دار فورس کے مستقبل کے حوالے معاملات طے پاگئے ہیں۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی ہے ،صوبائی حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی نے
خاصہ دار اور لیویز کے حوالے اپنی سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کی تھیں۔کمیٹی کی تشکیل ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کی گئی تھی۔ قبائلی اضلاع میں لیویز اور خاصہ دار فورس کے 28 ہزار اہلکار تعینات ہیں، ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا تھا کہ لیویز اورخاصہ دار فورس میں کسی کو فارغ نہیں کیا جائیگا،،خاصہ دار اورلیویز کو کے پی پولیس میں مرحلہ وار ضم کیا جائے گا۔لیویز اورخاصہ دار فورس کو آرڈیننس کے مطابق مراعات بھی دی جائیں گی۔