منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کادفاع ناقابل تسخیرہوگیا،وزیراعظم

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخےر ہو گےا ۔ کسی دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی ۔پاکستان کادفاع مضبوط بنانے کے لئے اسے اقتصادی لحاظ سے مضبوط بناناہوگا۔دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب بے مثال کامیابیاں حاصل کررہاہے ،پوری قوم دہشت گردی کے مسئلے پریک جان اوریک زبان ہے ۔ بدھ کویہاں یوم تکبیرکے موقع پروزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ یوم تکبیردرحقیت پاکستانی قوم اورپوری دنیاکے مسلمانوں کےلئے یوم افتخارہے ۔ اب کسی دشمن مےں جرات نہےں کہ اس کی طرف مےلی آنکھ سے دےکھ سکے تا ہم اس کے بدخواہوں نے اب اپنی حکمت عملی تبدےل کر لی ہے۔ وہ اسے اندرونی طور پر کمزور کرنے کے در پے ہےں۔اےسی صورتحال کا مقابلہ کرنا اکےلے حکومت کے بس کی بات نہےں ہوتی بلکہ اس کی خاطر حکومت، عوام اور فوج کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ الحمد اللہ! آج پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے مسئلے پر ےک جان اور ےک زبان ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری ”آپرےشن ضرب عضب“ بے مثال کامےابےاں حاصل کر رہا ہے اور مادرِوطن کو دہشت گردی کے عفرےت سے نجات دلانے کی خاطر پاک فوج کے افسر اور جوان اپنی جانوں کی قربانےاں دے رہے ہےں تا کہ ہمارا حال اور ہماری نئی نسل کا مستقبل محفو ظ بناےا جا سکے۔ نواز شریف نے کہاکہ آج اس اہم دن کے موقع پر مےں ”چائنا پاکستان اکنامک کارےڈور“ کا تذکرہ کےے بغےر نہےں رہ سکتا۔اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے اسے اقتصادی لحاظ سے بھی مضبوط بنانا ہو گا۔ اقتصادی راہداری کا منصوبہ اسی جانب اےک اہم قدم ہے۔مےں پوری دےانت داری سے عوام کو ےقےن دلانا چاہتا ہوں کہ اقتصادی راہداری کے اس منصوبے کے ثمرات پاکستان کے ہر علاقے کے لوگوں تک پہنچےں گے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…