ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ کی افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف اگر خطے میں امن کا قیام لانا ہے تو کیا کرنا ہو گا ؟ شاہ محمود قریشی کا واضح پیغام

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان، دیرپا تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے نیک نیتی سے اپنا تعاون جاری رکھے گا جبکہ امریکہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے

پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔جمعہ کو امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے تو سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔امریکی وفد کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ کر رہی تھیں ۔ مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونیوالی پیش رفت سمیت، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے پاکستانیوں کی کوششوں کی تعریف کی ۔ بعد ازاں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونیوالی پیش رفت سمیت، باہمی دلچسپی کے اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو دوحہ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت اور افغان امن عمل کے سلسلے میں اپنی حالیہ مصروفیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ااور افغانستان میں اپنی اہم ملاقاتوں کا احوال گوش گزار کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انٹرا افغان مذاکرات کے حوالے سے، پیش رفت کو سراہا ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانیوں کے مابین مذاکرات کا انعقاد افغان مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے نیک نیتی سے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان، دیرپا تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے – افغانستان میں امن و استحکام پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…