پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’عوام تیاری کر لیں، حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت سر پر آ پہنچا ‘‘ آصف علی زرداری نے عمران خان کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی خدا بخش(نیوز ڈیسک) سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو غریب کا احساس نہیں میرا غریب جی نہیں سکتا ،عوام تیار رہیں اب حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے ہم ملک کی خاطر یہ جہاد کریں گے اور انہیں ایوانوں سے نکالیں گے اگر رہنے دیا تو50سال ملک کو پیچھے لے جانے والے اسے سو سال پیھچے لے جائیں گے پہلے کہہ دیا تھا یہ اٹھارویں ترمیم کے پیچھے پڑے ہیں

گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ آج بھٹو کی شہادت کو40سال بیت گئے مگر لگتا ہے کہ یہ کل ہی ہوا ہے ہمیں بھٹو کی سوچ ان کی یادیں اور فکر آج تک یاد ہے، ذوالفقار علی بھٹو پورے پاکستان میں گئے اور ہر جگہ پر اپنی سوچ اور پیغام کو پہنچایا وہ جہاں بھی جاتے تھے لوگ انہیں سننے کیلئے آتے تھے، اس وقت بھی اسٹیبلشمنٹ کے لوگ مذاق اڑاتے تھے مگر بھٹو انہیں کہتے تھے کہ لوگ انہیں سمجھتے ہیں اس لیے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ2018ء کے انتخابات سے قبل جب میں نے یہ کہا کہ مجھے شک ہے یہ اٹھارویں ترمیم کے پیچھے پڑے ہیں تو اس وقت دوستوں نے تو یقین کیا مگر دشمنوں نے مذاق اڑایا آج خود وزیراعظم پھٹ پڑے ہیں جو کل تک کہتے تھے کہ وہ اٹھارویں ترمیم کے خلاف نہیں آج کہتے ہیں کہ پیسہ صوبوں کو چلا جاتا ہے اور ان سے پیسے اکٹھا نہیں ہو رہا اگر تم سے پیسہ اکٹھا نہیں ہو رہا تو پھر حکومت چھوڑ دو انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کو باہر نکالیں میں یہ حکومت کرنے کیلئے نہیں کرنا چاہتا بلکہ ان لوگوں نے ملک کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا ہے اگر انہیں مزید رہنے دیا تو ملک100سال پیچھے چلا جائے گا، انہوں نے کہا کہ8ماہ میں ڈالر40روپے مہنگا ہو گیا، ٹماٹر، دالیں، سبزی مہنگی ہو گئی، تیل کی قیمت ڈبل ہو گئی آج میرا غریب جی نہیں سکتا یہ نہیں سمجھتے کہ جس غریب کی آمدن25سے30ہزار ہے وہ8ہزار بجلی کا بل کہاں سے دے گا انہیں غریب کا احساس نہیں انہیں سوچ نہیں ہے تو پھر لوگو تیار ہو جاؤ انہیں نکالنے کا وقت آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں جیل میں ہوں یا پھر باہر ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم انہیں ایوانوں سے نکالیں گے ہم ان کی طرح نہیں کہ کنٹینر پر شور مچا کر رات کو گھر جائیں گے اور صبح واپس آئیں گے ہم سڑکوں پر رہیں گے اور انہیں نکال کر ہی دم لیں گے عوام اپنے صبر کا پیمانہ لبریز نہ کریں ہم بہت جلد انہیں نکالنے کی تحریک چلائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…