جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مہمند ڈیم کی تعمیر پر کام شروع ہو گیا، پانی کے استعمال کے کتنے چارجز آزاد کشمیر کو ملیں گے؟ خوشخبری سنا دی گئی

datetime 3  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے استعمال کے چارجز ایک روپے دس پیسے آزاد کشمیر کو ملیں گے ،11 ارب روپے کی سالانہ آمدن ہو گی،حکومت سندھ کے ساتھ مل کر وفاق سندھ کے پانی کے مسائل حل کریں گے،18ویں ترمیم میں کئی چیزیں اچھی ہوئی ہیں ، بعض درست نہیں ہیں ،سب کو مل بیٹھ کر ترامیم کرنی ہوگی، آزاد کشمیر میں مقامی لوگوں کے کوہالہ منصوبے پر تحفظات کو جلد دور کیا جائیگا، مہمند ڈیم کی تعمیر پر کام شروع ہو گیا،

وزیراعظم جلد منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ خوشخبری ہے کہ پانی کے استعمال کے چارجز ایک روپے 10پیسے اب آزاد کشمیر کو بھی ملیں گے، پہلے25 پیسے ان کو ملتے تھے اس سے سالانہ آزاد کشمیر کو 11ارب روپے ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 103فیصد پیداوار حاصل ہورہی ہے، وہاں ن لیگ کی حکومت ہے ، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوہالہ تنازع کے اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے، اس میں وہاں کے عوام کے جو جائز مطالبات ہیں ان کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملات ہیں اور حکومت سندھ کے ساتھ مل کر وفاق سندھ کے پانی کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے اقدامات صوبے کریں گے اور وفاق صرف اس کی نگرانی کرسکتا ہے، مہمند ڈیم کے حوالے سے ابتدائی کام شروع ہوچکا ہے، وزیر اعظم کے میسر ہونے پر فیتہ بھی کاٹ دیں گے، 18ویں ترمیم میں کئی چیزیں اچھی ہوئی ہیں اور بعض درست نہیں ہیں سب کو مل بیٹھ کر ترامیم کرنی ہوگی، حکومت سندھ کے ساتھ سندھ کے عوام کی بھلائی کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم کی تعمیر پر کام شروع ہو گیا،وزیراعظم جلد منصوبے کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہاکہ

سابق چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ کیلئے کریڈٹ دیتے ہیں، فیتہ کٹائی میں بھی ان کو مدعو کریں گے، 2016میں باقی صوبوں کو پانی کے استعمال کے چارجز دیئے جارہے تھے اس وقت ہی آزاد کشمیر کو بھی دینا چاہیے تھا۔ ن لیگ کی طرف سے وراثت ملے قرضوں پر سود ہم ادا کریں جو کہ 17ملین ڈالر ہیں، عارضی مشکل ہے اس کو برداشت کرنا ہوگا اور اچھا وقت بھی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ

سندھ طاس کمیشن کا دورہ بہتر رہا اور ٹیم نے اچھا کام کیا۔انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم نہیں صوبوں کو خالص پن بجلی منافع دینے سے بجلی ٹیرف میں اضافہ ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ ہم نے صوبوں کے درمیان مساوات پیدا کی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پانی کے استعمال کو ٹیکس کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی وفد کا بھارت میں آبی منصوبوں کا دور دورہ مثبت رہا۔ انہوں نے کہاکہ ہم امن چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…