منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

قومی خزانہ خالی لیکن پھر بھی۔۔۔!!! پنجاب حکومت کاوزراء، اراکین اسمبلی کیلئےاتنی گاڑیاں  خریدنے کافیصلہ کہ آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے وزراء اور اراکین اسمبلی کیلئے 70نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ٹرانسپورٹ پول نے سمری تیار کرلی ہے۔صوبائی محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری کا کیس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی سے منظوری کے بعد گاڑیاں خریدی جائیں گی۔جبکہ ٹرانسپورٹ پول حکام

کا کہنا ہے کہ گاڑیاں خریدنا ناگزیر ہے اسی وجہ سے سمری بھجوائی گئی البتہ گاڑیوں کی خریداری کا کیس کفایت شعاری کمیٹی میں لے جایا جائے گا۔حکومت پنجاب ستمبر میں نئی گاڑیاں نہ خریدنے کا اعلان کر چکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ اور اراکین کی تنخواہوں و مراعات میں ہوشربا اضافہ کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان کی سخت ناراضی کے اظہار کے بعد اس حوالے سے پیش کی گئی قرارداد واپس لے لی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…