پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نوشہرہ ،معروف نجی تعلیمی ادارے کے دو طالبعلموں کی اپنے کلاس فیلو سے گن پوائنٹ مبینہ زیادتی،نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ (آن لائن)نوشہرہ کے معروف بجی تعلیمی ادارے کے دو طالبعلموں کا اپنے کلاس فیلو کو سیر کے بہانے لے جاکر گن پوائنٹ مبینہ اجتماعی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، سفاک جنسی درندوں نے راز فاش ہونے کے ڈر سے جنسی ہوس پوری ہونے کے بعد فائرنگ کردی متاثرہ کلاس فیلو شاہ سید کو شدید زخمی تشویش ناک حالت میں نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹ کے معروف نجی تعلیمی ادارے پرل سکول اینڈ کالج حکیم آباد نوشہرہ کینٹ کے

دو سفاک جنسی درندوں طالبعلموں مسمی اکاش ولد ظفر نسیم اور تاج میر نے اپنے ہم جماعت کلاس فیلو مسمی شاہ سید ولد ولی خان سکنہ کراچی حال مقیم پرل سکول اینڈ کالج ہوسٹل حکیم آباد نوشہرہ کینٹ کو سیر کے بہانے اپنے موٹرسائکل پر معراجے گاوں کے لیے اور ایک پہاڈی سلسلے میں گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ طالبعلم شاہ سید نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میرے کلاس فیلوز اکاش اور تاج میر مجھ کو ہوسٹل سے سیر اور علاقے کی پر فضا ٗ مقامات دیکھانے موٹرسائکل پر لے گئے اور ایک برساتی نالہ خوڈ بہادر خیل معراجے کے مقام پر گن پوائنٹ پر مجھ کو یرغمال بنادیا اور پہلے اکاش نے اسلحہ کی نوک پر میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور اس کے بعد تاج میر نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔میری حالت خراب ہوئی تو اکاش نے راز کو دبانے کے لیے مجھ پر اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے میں متعدد جگہوں کو گولیوں سے زخمی ہوگیا ملزمان فرار ہوگئے۔۔پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے تھانہ نوشہرہ کلاں کے پہاڈی علاقے معراجے برساتی نالہ (خوڈ)نزد بہادر خیل چھوڈ کر فرار ہوگئے۔شدید زخمی طالبعلم شاہ سید کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کے ڈاکٹرز نے متاثرہ طالبعلم شاہ سید کے ساتھ

اجتماعی جنسی زیادتی کی تصدیق کردی۔ڈاکٹرز کے مطابق شاہ شید کو تین گولیاں لگی اور جائے وقوع سے پانچ گولیوں کے خول برآمد ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کپٹن ر منصور آمان نے سفاک ملزمان کی گرفتاری کا حکم دینے کے بعد پولیس تھانہ نوشہرہ کلاں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دونوں سفاک جنسی درندوں کو گرفتار کرلیا واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹرسائکل برآمد۔ متاثرہ طالبعلم شاہ سید کے مطابق اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائیں۔ تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کے ڈاکٹرز کی میڈئکل رپورٹ آنے کے بعد دونوں سفاک جنسی درندوں کے خلاف زخمی طالبعلم شاہ سید کی مدعیت میں زیر دفعہ PPC 324-377-148-149درج کرلی گئی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…