پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

میاں نواز شریف کی بیماری پر فکرے کسنے والوں کو اللہ سے ڈرنا چاہیے یہ لوگ بیگم کلثوم نواز پر بھی فکرے کستے رہے،حمزہ شہبازمشتعل، کھری کھری سنادیں

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آئی ایم ایف کی شرائط بھگت رہی ہے او ر پتہ نہیں کہ مزید کتنی مہنگائی ہوگی ، لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں ہیں،کنٹینر پر چڑھ کر بجلی کے بل جلانے والے سلیکٹڈ حکمران عوام کو بتائیں کہ بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے منہ سے نوالہ کیوں چھینا جا رہا ہے؟ان خیالات کااظہارانہوں نے

گذشتہ روز مسلم ٹاؤن لاہور میں مرکزی صدر لوہا مارکیٹ عامر صدیق کے گھر ان کے بھائی طاہر ولید کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پاکستاان کو ایٹمی پاکستان بنایا ،ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرکے اندھیروں اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا ، قوم کو پر امن پاکستان دیا،تاہم جعلی حکمرانوں نے قوم کو ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کی نوید سنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بیماری پر فکرے کسنے والوں کو اللہ سے ڈرنا چاہیے یہ لوگ بیگم کلثوم نواز پر بھی فکرے کستے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا ہی نتیجہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیسٹ مہنگے اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں سستے ہیں ،مجھے قوم سے ہمدری ہے کیونکہ غریب عوام کے پاس ایک وقے کے کھانے کے پیسے نہیں ہیں ۔لیکن میں یہ بھی نہیں جانتا کہ اور کتنی مہنگائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 100اضافہ کیا ، ملک کے معاشی حالات بہت خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والے حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستانی عوامی کی خدمت کے لئے امریکہ سے آ کر لیور ہسپتال چلانے والے ڈاکٹرز واپس چلے گئے ہیں ،اورعوامی فلاح کے ادارے بند کئے جا رہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ نیازی صاحب سے ملکی معیشت بہتر ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر بجلی کے بل جلانا اور کھوکھلے نعروں کے ذریعے عوام کو سبز باغ دکھانا آسان بات ہے لیکن ملک چلانا اتناآسان نہیں جتنا نیازی صاحب آپ نے سمجھ لیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…