جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 220 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 2  اپریل‬‮  2019 |

راولپنڈی(این این آئی)کور کمانڈرز نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے،پاکستان جس مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، اس میں سماجی و اقتصادی ترقی ہی سب سے اہم ہے اور

ہتھیاروں کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔ منگل کو یہاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 220 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس نے کسی بھی جارحیت پر مادر وطن کے دفاع اور کسی بھی مس ایڈونچر کے خلاف بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ بیان میں کہاگیاکہ کور کمانڈرز نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جس مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، اس میں سماجی و اقتصادی ترقی ہی سب سے اہم ہے اور ہتھیاروں کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…