جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں تفصیلی طبی معائنہ ،مختلف ٹیسٹ ،’’دیکھا جارہا ہے پاکستان میں علاج ہوسکتا ہے یا نہیں‘ ‘؟ڈاکٹرز نے عندیہ دیدیا

datetime 2  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں دوبارہ تفصیلی طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں نواز شریف کو لاحق تمام بیماریوں کی تشخیص کی جائے گی، نوازشریف کے علاج پر کتنا وقت صر ف ہوگا اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف گزشتہ روز انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے شریف میڈیکل کمپلیکس آئے ۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی موجودگی میں سینئر پروفیسرز نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر کچھ ضروری ٹیسٹ بھی لئے گئے ۔ نواز شریف تقریباً ڈھائی گھنٹے تک شریف میڈیکل کمپلیکس میں رہنے کے بعد واپس اپنی رہائشگاہ روانہ ہو گئے ۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں نواز شریف کو لاحق تمام بیماریوں کی تشخیص کی جائے گی، نوازشریف کا چھ ہفتوں میں علاج ہو سکتا ہے یا نہیں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم لندن میں نوازشریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹر لارنس سے رابطے میں ہیں۔ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کے گردوں کی تکلیف میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے ۔علاج اور ٹیسٹوں کیلئے سینئرزپروفیسرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ نواز شریف چند مہینے جیل میں رہے ہیں، ہسپتال میں شفٹ کرنے کیلئے تجزیہ کیا جارہا ہے،دیکھا جارہا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج ہوسکتا ہے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…