جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی پی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی،پی آئی اے سمیت متعدد اہم اداروں کے نئے سربراہوں کا تقرر،کابینہ نے بڑے فیصلے کرلئے

datetime 2  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت ڈویژن کے قیام ،ائیر مارشل اسد ملک کو پی آئی اے کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر نے ،آئی پی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی،شمس الدین کو پی ایم ڈی سی کا نیا چیئر مین مقرر کر نے ،او جی ڈی سی ایل ، سوئی سدرن گیس لمیٹڈ ، سوئی ناردن سوئی گیس لمیٹڈ کانیا بورڈ تشکیل دینے ،57.3ارب روپے کابجٹ فاٹا کو منتقل کرنے کی ، نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے تین ارکان کی تقرری کی منظوری دیدی ہے

جبکہ وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ وزیرخزانہ معیشت کا جامع روڈ میپ جلد پیش کریں گے، رمضان المبارک اور گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم سے کم ہوگی، نواز شریف کو ایک ہفتہ ہو گیا ہے گھر سکون سے بیٹھے ہوئے ہیں،اب مریم بی بی کا ٹویٹ بھی سامنے نہیں آ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں ہونے والے واقعہ پر کہا ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہم بھی سیاسی جماعت ہیں ، پارٹی امور کا فیصلہ صرف عمران خان کے پاس ہے۔ منگل کو وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس پرمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اعجاز شاہ نے بطور پارلیمانی وزیر عہدے کا حلف اٹھالیا۔انہوں نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں اب تک کے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کے اب تک 33اجلاس ہوچکے ہیں،کابینہ میٹنگ میں 607 فیصلے کئے گئے ۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ 375فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کردیا گیا ہے،باقی فیصلوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت ڈویژن کے قیام کی منظوری دی گئی ہے:چوہدری فواد نے کہاکہ بی آئی ایس پی کا نام تبدیل نہیں کیا جارہا،سماجی تحفظ اور انسداد غربت کا ایک نیا پروگرام لارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سماجی بہبود کیلئے متعدد نئے پروگرام لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ

صحت کارڈ،کفالت کے پروگرام شروع کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سستا گھر سکیم کا بھی جلد افتتاح ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’احساس‘‘کے نام سے پروگرام کا آغاز کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ اسد عرفان خان کو آئی پی او کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایئر مارشل ارشد ملک کوپی آئی اے کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی،اجلاس میں آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ شمس الدین احمد کو پی ایم ڈی سی کانیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ او جی ڈی سی ایل کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کا بھی نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوئی نادرن گیس کا بھی نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 57.3ارب روپے کا بجٹ فاٹا کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے تین ارکان کی تقرری کی بھی منظوری دی ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ

کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے گندم،کپاس،چاول کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ طویل عرصے کے بعد گنے کے کاشتکاروں کو مکمل معاوضہ ملا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے گندم کی خریداری کیلئے پالیسی کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اضافی گندم مختلف ملکوں کو برآمد کی جائے گی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ بینکنگ کورٹس کے نئے ججز کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہورں نے کہاکہ

گاڑیوں پر اضافی قیمت بڑا مسئلہ ہے،اصل قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیرخزانہ معیشت کا جامع روڈ میپ جلد پیش کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ رمضان المبارک اور گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم سے کم ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں میں ہر رہنما کا ایک اپنا نقظہ نظر ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں ہونے والے واقعہ پر بات کی ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ دونوں رہنما پارٹی کے سینر رہنما ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو ایک ہفتہ ہو گیا ہے گھر سکون سے بیٹھے ہوئے ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ اب مریم بی بی کا ٹویٹ بھی سامنے نہیں آ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم سے ملاقات سے زیادہ ان لوگوں کو ایک پارٹی میٹنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں ہر کوئی اپنی رائے دے سکتا ہے، لیکن حتمی فیصلہ کا حق وزیراعظم عمران خان کا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھی سیاسی جماعت ہیں لیکن پارٹی امور کا فیصلہ صرف عمران خان کے پاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…