جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

سانحہ بلدیہ کیس میں اہم پیش رفت، روپوش چشم دید گواہ منظر عام پرآگیا ،زبیر چریا آگ لگانے کے بعد کیا کرتا رہا؟دل دہلا دینے والے انکشافات

datetime 2  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(اے این این ) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی جہاں چشم دید گواہ نے ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا۔منگل کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے جان کے خطرے کے باعث مقدمے کے روپوش چشم دید گواہ کو پیش کردیا۔ چشم دید گواہ نے ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر

گواہ کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ گواہ کے مطابق زبیرچریا نے اس کے سامنے اپنی جیب سے تھیلیاں نکال کرگودام میں موجود کپڑے پرپھینکیں اورآگ لگنے پر مسکراتا رہا جب کہ زبیر چریا کے دیگر ساتھیوں کو بھی شناخت کرسکتا ہوں۔سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا کی عینی شاہد کے بیان پر جرح مکمل ہوگئی۔ عدالت نے سماعت پربیان کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 3 اپریل تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…