پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

شدید اختلافات،شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی باہمی چپقلش میں دیگر رہنما بھی کود پڑے،فواد چوہدری،فیصل واڈا،تیمور خان جھگڑ بھی کھل کر سامنے آگئے

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی باہمی چپقلش میں پارٹی رہنما جہانگیر ترین کے حق میں بول پڑے ، فیصل واڈا نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں میں میرے اور دیگر کابینہ ارکان کے اصرار پر بیٹھتے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ آج تحریک انصاف اگر حکومت میں ہے تو اس میں ایک بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے،

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑ نے کہا کہ میں نے جہانگیر ترین سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی باہمی چپقلش اور لفظی گولہ باری کے جواب میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے حق میں آواز بلند کردی ۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا کہ جہانگیر ترین نے بغیر کسی غرض کے پارٹی کے لئے خدمات انجام دیں، ان کی سینیئر ساتھی ہونے کی حیثیت سے احترام کرتے ہیں اور ان کے تجربات سے استفادہ کرتے ہیں۔ پارٹی میں کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ہم صرف ان سے ہی ہدایات لیتے ہیں۔دوسری جانب وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ خزانہ تیمور خان جھگڑا نے بھی جہانگیر ترین کے حق میں آواز بلند کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے بہت کچھ سیکھا۔وزیراعلیٰ کے مشیر عون چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین نے پا رٹی کے لئے بہت کچھ کیا، جہانگیر ترین کی ملک اور پارٹی کے لئے لازوال خدمات ہیں۔عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اجلاسوں میں جہانگیر ترین کی شرکت سے فائدہ ہوتا۔بعدازاں وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ آج تحریک انصاف اگر حکومت میں ہے تو اس میں ایک بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ان کی شرکت وزیر اعظم کی خواہش پر ہوتی ہے، اکابرین کو وزیر اعظم کی خواہش کا احترام کرنا چاہئے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف عدالتی فیصلہ بدقسمتی تھی، وہ انتخابات سے باہر ہوئے ہیں پی ٹی آئی ورکرز کے دلوں سے نہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…