جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پاکپتن،پرائیویٹ یونیورسٹی کے چوکیدار نے منی جہاز تیارکرلیا،حیرت انگیز اُڑان، جہاز کی لینڈنگ کے فوراً بعد ہی پولیس نے ایسا سلوک کیا کہ سوچا تک نہ ہوگا

datetime 1  اپریل‬‮  2019 |

پاکپتن(این این آئی)اپنی مدد آپ اڑنے والا منی جہاز تیار کرنے والے نوجوان فیاض کے خلاف اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق جہاز بغیر پرمٹ کے بنایا گیا اور اس کے لیے حکومتی اجازت نامہ بھی نہیں لیا گیا۔مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ نوجوان نے جہاز پر خطرناک کرتب بھی دکھائے اور جب پولیس پہنچی تو جہاز لینڈ کررہا تھا۔

دوسری جانب مذکورہ شخص کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ فیاض کو منی جہاز کی تیاری میں ایک سال لگا، جس کے لیے اس نے نہ صرف اپنی زمین فروخت کی بلکہ نجی بینک سے قرض بھی لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے فیاض نے بتایا کہ اس کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے وہ میٹرک میں زیرِ تعلیم تھا تاہم والد کی بیماری اور بعدازاں وفات کے بعد اپنی تعلیم جاری نہ رکھ سکا۔فیاض نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی ائیر فورس میں جانا چاہتا تھا لیکن حالات کی وجہ سے وہ اپنا شوق پورا نہ کرسکا۔گرفتار شخص نے اپنے ذرائع آمدن سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات کے وقت ایک پرائیویٹ یونیورسٹی میں چوکیدار کی ڈیوٹی کرتا ہے اور دن کے وقت پاپ کارن فروخت کر کے روزی روٹی کماتا۔مذکورہ شخص نے کہاکہ میں نے محنت کر کے ہیلی کاپٹر تیار کیا اور اسے چلانے کا تجربہ کیا جو اڑا تاہم انجن چھوٹا ہونے کی وجہ سے نیچے بیٹھ گیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے ہمت نہ ہاری اور پرائیویٹ بینک سے 50 ہزار روپے قرض لیکر فیصل آباد سے بڑا انجن خرید کر اسے تیار کیا لیکن اسے اڑانے کیلئے سڑک پر لایا تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اپنی مدد آپ اڑنے والا منی جہاز تیار کرنے والے نوجوان فیاض کے خلاف اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق جہاز بغیر پرمٹ کے بنایا گیا اور اس کے لیے حکومتی اجازت نامہ بھی نہیں لیا گیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…