جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

اصل جنگ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان ہے،تمام کیسز کے فیصلے کب تک ہوجائیں گے؟شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2019 |

گوجرانوالہ(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ بلاول کو شاگردی میں لینے کا پہلا حق میرا ہے، سلیم مانڈوی والا کو نوٹس دوں گا۔پیر کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل جنگ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان ہے، نواز شریف اور زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا، شہباز شریف کی یہ رائے ہے کہ موحودہ حکومت سے صلح کر کے معاملات سیٹل کئے جائیں۔

انہوں نے کہا مودی نے الیکشن میں جیت کے لیے حملہ کیا، سمجھوتہ ایکسرپریس کیس کو عالمی عدالت میں لے جانا چاہیتے ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ 30 جون تک سارے کیسز کے فیصلے ہو جائیں گے، دنیا کی کوئی طاقت دینی مدارس کی طرف نہیں دیکھ سکتی۔ایک سوال پرنہوں نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن ٰبلاول بھٹو کو شاگرد بنانے پر تلے ہوئے ہیں، میں فضل الرحمن سے کہتا ہوں، کیا میں مر گیا ہوں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کی ازسرنو تعمیر پر 5 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اور جلد گوجرانوالہ سے شٹر ٹرین کا بھی آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس ماہ وزیر اعظم کے ساتھ چین کے دورے پر جا ؤ ں گا جب کہ ایم ایل ون سے انقلاب آجائے گا اور راولپنڈی سے لاہور کا فاصلہ دو گھنٹے 18 منٹ کا ہو جائے گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم لوگوں کو یہ نہیں بتاسکے کہ گزشتہ حکومت نے ملک کو کتنے خسارے میں ڈال دیا ہے، ریلوے اور اسٹیل مل سمیت پاکستان کے تمام ادارے انتہائی خسارے میں تھے تاہم پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے،اب ہم جلد آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان تحریک انصاف یا عمران خان سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمیں پی ایس او کا کام ملے، ہم سال میں 10 سے 12 ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سکھ برادری پاکستان ریلوے کی مہمان ہو گی۔شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر سمجھوتہ ایکسپریس کا کیس عالمی عدالت میں لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے سے دنیا میں ہمارا امیج اچھا ہوا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…