اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پیٹ میں ”گڑ گڑ“ کی آواز کیوں آتی ہے ،ماہرین

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )جب ہم بھوکے ہوں یا کھانا کھائے لمبا وقت گزر چکا ہو تو پیٹ میں گڑ گڑ کی آواز سنائی دیتی ہے اور اکثر لوگ اسے پیٹ کی طرف سے کھانے کی فریاد سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔دراصل یہ آواز بھوک کی وجہ سے نہیں بلکہ معدے کی صفائی کے عمل کے دوران پیدا ہوتی ہے۔ چھوٹی آنت میں کھانے کے ہضم ہونے کے ایک گھنٹے بعد معدے سے چھوٹی آنت کی طرف ایک طاقتور لہر سفر کرتی ہے جس کا مقصد بچے کھچے کھانے کو معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل کرنا ہوتا ہے تاکہ معدہ مکمل طور پر خالی ہوجائے اور اگلے کھانے کے لئے تیار ہوجائے۔ یہ معدے کی صفائی کا قدرتی طریقہ ہے لیکن وقفے وقفے سے کچھ کھاتے رہنے والوں کے جسم میں یہ عمل نہیں ہوپاتا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین خوراک یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ایک کھانے کے بعد تقریباً 5 گھنٹے کے لئے کچھ نہیں کھانا چاہیے تاکہ اس دوران تمام خوراک معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل ہوجائے۔ تو اگلی بار جب آپ کے پیٹ میں گڑ گڑ ہو تو یاد رکھیں کہ معدے کی صفائی کا عمل جاری ہے اور اسے بھوک کا اشارہ سمجھ کر کچھ کھانے کی غلطی نہ کریں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…